: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نائجیریا،21جولائی(ایجنسی) نائجیریا کی فوج نے انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران شدت پسند گروپ بوکوحرام کے 42 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوجی ترجمان کرنل ثانی عثمان کے مطابق اس کارروائی میں
بوکوحرام کے زیر قبضہ 80 افراد کو رہا کرایا گیا ہے۔ نائجیریا کے شمال مشرقی حصے میں اس آپریشن کے نتیجے میں رہا کرائے جانے والوں میں 42 بچے اور 38 خواتین شامل ہیں۔ عثمان کے مطابق یہ آپریشن منگل کے روز کیا گیا تھا اور اس دوران نامعلوم تعداد میں عسکریت پسند فرار بھی ہو گئے۔